برازیل میں ڈیم کے ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد65تک پہنچ گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں خام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے سے کیچڑ کے سیلاب نے خام لوہے کی کان کے کیفے ٹیریا کو دفن کر دیا جس میں سینکڑوں مزدور دن کا کھانا کھانے میں مصروف تھے

1134710
برازیل میں ڈیم کے ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد65تک پہنچ گئی، ہلاکتوں میں اضافے  کا خدشہ

برازیل میں کان کنی کے لیے استعمال ہونے والے ایک ڈیم کے ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد65تک

پہنچ چکی ہے  جبکہ ابھی تک 292 افراد لاپتہ ہیں ۔ ریاست کے گورنر نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی بہت کم امید ہے۔

برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں خام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے سے کیچڑ کے سیلاب نے خام لوہے کی کان کے کیفے ٹیریا کو دفن کر دیا جس میں سینکڑوں مزدور دن کا کھانا کھانے میں مصروف تھے۔

امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریاست کے گورنر رومیو زیما نے کہا کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برازیل سے بڑی کان کنی کی کمپنی ویل کی ملیکیت کا والا ڈیم کیسے ٹوٹا۔ تین سال قبل بھی ویل اور بی ایچ پی کی ملکیت والا ایک ڈیم ٹوٹ گیا تھا جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے ایک ڈیم ٹوٹا جس سے نیچے والے ڈیم میں طغیانی آگئی۔ ڈیم کے ٹوٹنے سے کیچڑ کا ایک سیلاب ڈیم کی عمارت اور قریبی کھیتوں میں گھس گیا جس سے عمارتیں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

امدادی کارکنوں نے کیچڑ میں پھنسے ہوئے درجنوں لوگوں کو زندہ بچا لیا ہے۔

 

جمعہ پچیس جنوری کی سہ پہر برازیل کے شہر برماڈینو کے نواح میں واقع ایک ڈیم کے ٹوٹنے سے وہاں کی آبادی سیلاب کی زد میں آ گئی تھی۔ یہ ڈیم وہاں موجود خام لوہے کی ایک بڑی کان سے نکلنے والے پانی کو اسٹور کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب کسی کے زندہ بچنے کی امید کم ہی ہے۔

حکام نے بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، میناس جیرس کے گورنر رومیو زیما نے حادثے کے ذمہ داران کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں