میکسیکو، عوام کے محافظ آپس میں ہی مر مٹے

دو محافظ گروہوں  کے درمیان  مسلح تصادم میں 10 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں

1134157
میکسیکو، عوام کے محافظ آپس میں ہی مر مٹے

میکسیکو کے صوبے گوریرو میں  بلدیہ امن و امان کے محافظین دو گروہوں کے درمین جھڑپ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ گوریرو کے محکمہ پولیس کے ترجمان رابرٹو آلواریز  نے بتایا ہے کہ  دو محافظ گروہوں  کے درمیان  مسلح تصادم میں 10 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

جائے وقوعہ کو پہنچنے والی سیکورٹی قوتوں نے گولیاں لادی وین   اور محافظین کی بندوقوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مقامی عوام  کا کہنا ہے کہ دو زخمی افراد اپنے بل بوتے پر جائے وقوعہ سے راہ ِ فرار اختیار کر گئے۔

جھڑپ کی وجہ  تا حال سامنے نہیں آسکی۔

 



متعللقہ خبریں