برازیل، منہدم ہونےو الے بیراج کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک ہو گئی

امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک مسافر بس تک رسائی کی ہے  جس پر کتنے افراد موجود ہونے کے بارے میں فی الحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں

1134097
برازیل، منہدم ہونےو الے بیراج کے حادثے میں ہلاکتوں  کی تعداد 58 تک ہو گئی

برازیل میں  ایک معدنی فضلات کا اخراج  کرنے والے ایک بیراج کے منہدم ہونے کےنتیجے میں  ہلاکتوں کی تعداد 58 تک بڑھ گئی ہے۔

اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں صوبہ گیرائس سے منسلک برُو مادین ہو شہر میں بروز جمعہ بیراج کے منہدم ہونے سے لا پتہ انسانوں کی تعداد 305 ہے۔

 امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک مسافر بس تک رسائی کی ہے  جس پر کتنے افراد موجود ہونے کے بارے میں فی الحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ بیراج کے حادثے کے بعد متاثرہ شہر سے تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

بیراج منہدم ہونے کا حادثہ دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا جس بنا پر کیچڑ میں دب جانے والے  میس  تک  تا حال رسائی ممکن نہیں بن سکی۔

 

 



متعللقہ خبریں