جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کر لیا جائے گا: موگرینی

وینزویلا  میں نئے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہ کئے جانے کی صورت میں قومی اسمبلی کے اسپیکر جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کر لیا جائے گا: فریڈریکا موگرینی

1133978
جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کر لیا جائے گا: موگرینی

یورپی یونین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وینزویلا  میں نئے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہ کئے جانے کی صورت میں قومی اسمبلی کے اسپیکر جوان گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کر لیا جائے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات  پالیسی کی ہائی کمیشنر فریڈریکا موگرینی نے جاری کردہ تحریری بیان میں وینزویلا میں آئینی اور بین الاقوامی جمہوری معیاروں  سے ہم آہنگ ، شفاف اور قابل بھروسہ شکل میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔

موگرینی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں نئے انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہ کئے جانے کے صورت میں یورپی یونین ، وینزویلا کے آئین کی شق نمبر 233 کی رُو سے قومی اسمبلی کے اسپیکر   جوان گوآئیڈو  کو عبوری صدر تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد اقدامات کئے جائیں گے۔

موگرینی نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ سال ماہِ مئی میں وینزویلا میں ہونے والے صدارتی  انتخابات منصفانہ اور مشروع نہیں تھےلہٰذا عوامی مینڈیٹ کی مظہر حکومت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں