برازیل: معدنی ویسٹیج کا بیراج منہدم، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

برازیل میں معدنی ویسٹیج  کا بیراج  بیٹھ گیا، حادثے کے بعد بیراج سے 34 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، 23 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 300 افراد لاپتہ ہیں

1133814
برازیل: معدنی ویسٹیج کا بیراج منہدم، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

برازیل کے جنوب مغرب میں کل ایک معدنی ویسٹیج بیراج  کے منہدم ہونے کے بعد 40 افراد کی لاشوں تک رسائی ہوئی ہے  ۔

میناس گیرائس فائر بریگیڈ  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل، ایک فولادی جوہر  والے معدنی ویسٹیج  کا بیراج  بیٹھ گیا ۔ حادثے کے بعد بیراج سے  40 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 300 افراد لاپتہ ہیں۔

بیان کے مطابق تلاش و بچاو کا امدادی کام جاری ہے اور   ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیراج کے منہدم ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔

برازیل کی معدنیاتی کمپنی 'والے ' کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فولادی جوہر کا  ویسٹیج بروماڈینہو شہر سے منسلک علاقے ویلا فورٹیکو کی رہائشی آبادی تک پہنچ گیا ہے۔

بیان کے مطابق شہر کے بعض حصوں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فضاء اور زمین سے امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برازیل کے صدر جائر بولسونارو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تین وزراء کو حالات کا جائزہ لینے کے لئے علاقے میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں