گوائدو کی حکومتی حکام سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

گوائدو کے بانی اسمبلی کے سپیکر اور اقتدار کی ونزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی کے نائب صدرکابیلو سے ملاقات کے مناظر دکھائے ہیں

1133629
گوائدو کی حکومتی حکام سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

وینزویلا میں گزشتہ ہفتہ صدارتی عہدہ سنبھالتے ہوئے اپنے آپ کو ملک کےعبوری صدراعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے سپیکرگوائدو کے حکومت کے اعلی حکام کے ساتھ خفیہ طور پر ملاقات کرنے کے مناظر سامنے آئے ہیں

ونزویلا کے کمیونیکیشن ثقافت اور سیاسی امور کے نائب وزیر مملکت جورج  روڈری گویز نے قارا قاس میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے گوائدو کے بانی اسمبلی کے سپیکر اور اقتدار کی ونزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی کے نائب صدرکابیلو سے ملاقات کے مناظر دکھائے ہیں۔

رودری گویز کا کہنا ہے کہ گوائدو کی کابیلو سے ملاقات  میں   صدارت کا دعوی نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے محض صدر نکولا مادورو کے ساتھ دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیے جانے کے معاملے پر بات چیت کی خواہش کااظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوائدو نے امریکی دباؤ میں آتے ہوئے صدر کا حلف اٹھایا ہے۔

 

 


 



متعللقہ خبریں