کولومبیا: پولیس اکیڈمی میں کار بم دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہو گئی

کولومبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس  اکیڈمی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 68 زخمی ہوگئے

1128264
کولومبیا: پولیس اکیڈمی میں کار بم دھماکہ،ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہو گئی

کولومبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس  اکیڈمی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 68 زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اس  واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ  کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ  دھماکہ  پولیس اکیڈمی کے احاطے میں ہوا جہاں پولیس نے گاڑی  داخلی دروازے پر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے عمارت میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 80 کلوگرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بھی دھماکے میں مارا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 کولمبیئن حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ملک میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ  صدر کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے



متعللقہ خبریں