امریکہ ۔ روس مذاکرات بے نتیجہ رہے

امریکہ اور روس کے درمیان درمیانی مسافت کے جوہری فورسز سمجھوتے سے متعلق سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ مذاکرات بے نتیجہ رہے

1127457
امریکہ ۔ روس مذاکرات بے نتیجہ رہے

امریکہ اور روس کے درمیان درمیانی مسافت کے جوہری فورسز سمجھوتے سے متعلق سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔

امریکہ کی نمائندہ اینڈریا تھامپسن نے کہا ہے کہ امریکہ، 1987 میں طے پانے والے اس سمجھوتے سے دستبردار ہونے سے متعلق 6 ماہ کے مرحلے کو 2 فروری سے شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

امریکہ ایک طویل عرصے سے روس کو سمجھوتے کی خلاف ورزی کا قصور وار ٹھہرا رہا ہے۔

تاہم روس نے سمجھوتے کے نافذ العمل رہنے کے لئے یورپ سے مدد کا تقاضا کیا اور کہا تھا کہ امریکہ کو  روس کی طرف سے پیش کردہ  تجاویز کا ضروری حد تک جائزہ نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سمجھوتہ 500 سے 5 ہزار 500 کلو میٹر کے درمیانی فاصلے کی مسافت والے میزائل کی ممانعت پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں