ہم نے داعش کو شام میں شکست دے دی ہے :مائیک پینس

شمالی شام میں گزشتہ روز   حملے کے نتیجے میں  امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر نے شام میں "داعش" کو شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

1127336
ہم نے داعش کو شام میں شکست دے دی ہے :مائیک پینس

شمالی شام میں گزشتہ روز   حملے کے نتیجے میں  امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر نے شام میں "داعش" کو شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، واشنگٹن میں 184 ممالک کے سفیروں  سے خطاب میں امریکی نائب صدر  مائیک پینس نے شمالی شام میں داعش کے حملے میں  امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم، انہوں نے شام میں "داعش" تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شام میں خلافت زمین بوس اور داعش شکست کھا گئی ہے۔

قبل ازیں، امریکی نائب صدر کی خاتون ترجمان الیسا فرح نے کہا تھا کہ شام میں  امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں نائب صدر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ شمالی شام کے منبج شہر میں گذشتہ روز ایک خود کش حملے میں 5 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔

 



متعللقہ خبریں