وینیزویلا: پارلیمانی اسپیکر 2 گھنٹے کی حراست کےبعد رہا

وینزویلا کے  حزب اختلاف  کے  رہنما اور ملکی پارلیمان کے اسپیکر خوآن گوائیڈو کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا

1124787
وینیزویلا:  پارلیمانی اسپیکر 2 گھنٹے کی حراست کےبعد رہا

وینزویلا کے  حزب اختلاف  کے  رہنما اور ملکی پارلیمان کے اسپیکر خوآن گوائیڈو کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

گوائیڈو کو وینزویلا کے حساس ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لے لیا تھاجب وہ  دارالحکومت کاراکس کے نواح میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے۔

گزشتہ  جمعے کے روز گوائیڈو نے اعلان کیا تھا کہ صدر نکولس مادورو کی دوسری مدت صدارت غیر قانونی ہے اور انہیں ہٹائے جانے کے بعد وہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔  یاد رہے کہ صدر مادورو کے دوبارہ انتخاب کو امریکہ کے علاوہ کئی اہم لاطینی امریکی ممالک بھی غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں