ایف بی آئی ٹرمپ کے روس کے لئے کام کرنے یا نہ کرنے کی تحقیق کر رہا ہے

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی بیورو 'ایف بی آئی' تحقیق کر رہا ہے کہ آیا سال 2017 میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس  کے لئے کام کر رہے ہیں یا نہیں

1124675
ایف بی آئی ٹرمپ کے روس کے لئے کام کرنے یا نہ کرنے کی تحقیق کر رہا ہے

امریکہ کا وفاقی تحقیقاتی بیورو 'ایف بی آئی' تحقیق کر رہا ہے کہ آیا سال 2017 میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس  کے لئے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

روزنامہ نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومے کو عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد ایف بی آئی کی طرف سے صدر ٹرمپ کے روّیوں کے ملکی مفاد میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

خبر میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی، ٹرمپ کے جان بوجھ کر روس کے لئے کام کرنے یا نہ کرنے  یا پھر غیر ارادی طور پر روس کے زیرِ اثر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 2016 میں انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی کو ٹرمپ کے روس کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا۔2017 میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد  ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومے نے ان روابط کی تحقیقات شروع کروا دیں اور اب کومے کی عہدے سے برطرفی نے ان شبہات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کی طرف سے شروع کروائی گئی، امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے دعووں کی، تحقیقات کا کام خصوصی اٹارنی رابرٹ  مُلر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں