سعودی شہری رہف القنون مہاجر کی حیثیت سے کینیڈا پہنچ گئی

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے   18 سالہ رہف محمد القنون کا استقبال کیا اور " نہایت دلیر نئی کینیڈین شہری رہف القونون " کے الفاظ کے ساتھ اس کا تعارف کروایا

1124640
سعودی شہری رہف القنون مہاجر کی حیثیت سے کینیڈا پہنچ گئی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ائیرپورٹ پر نظر بند نوجوان سعودی شہری  اقوام متحدہ  کے مہاجرین ہائی کمشنر دفتر کی زیر حمایت عارضی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد کینیڈا روانہ ہو گئی ہے۔

ٹورونٹو ائیر پورٹ پر کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے   18 سالہ رہف محمد القنون کا استقبال کیا اور " نہایت دلیر نئی کینیڈین شہری رہف القونون " کے الفاظ کے ساتھ اس کا تعارف کروایا۔

القنون کے بازو میں بازو ڈالے فری لینڈ نے کہا کہ اس نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اب وہ اپنے نئے گھر میں جائے گی۔

طویل سفر کی وجہ سے نڈھال القنون نے اخباری نمائندوں کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ القنون کنبے کے تشدد سے فرار ہو کر   براستہ بنکاک آسٹریلیا جا رہی تھی  کہ بنکاک ائیر پورٹ پر اسےنظر بند کر دیا گیا اور بعد ازاں   اقوام متحدہ کی طرف سے انہیں مہاجر کا  اسٹیٹس دیا گیا ہے۔

مہاجر کا  اسٹیٹس ملنے کے بعد سوموار کے دن ائیر پورٹ کے اس کمرے سے نکلی کہ جہاں اس نے خود کو بند کر رکھا تھا ۔وہ  جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول جانے والے  طیارے کے ذریعے تھائی لینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں