ہماری سلامتی کو خطرہ ہے،سرحد پر دیوار لازمی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سلامتی  اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اس لیے  دیوار سرحدی سلامتی  کے لیے لازمی ہے

1121808
ہماری سلامتی کو خطرہ ہے،سرحد پر دیوار لازمی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سلامتی  اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اس لیے  دیوار سرحدی سلامتی  کے لیے لازمی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5اعشاریہ 7ارب ڈالر درکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کی حمایت کرتے رہےہیں لیکن میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ نے سرحدی سلامتی  کےلیے فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی امور میں  التوا٫جاری رہے گا اور میں نے  کانگریسی رہنماؤں کو جمعرات کو مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس بلایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ قانونی طور پر امریکہ  آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سرحد سے امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہےغیر قانونی طور پر امریکاہ آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے کانگریس کو میکسیکو  سرحد  کو محفوظ بنانے کےلیے تفصیلی تجاویز دی تھیں،یہ تجاویز امریکہ  کو ہمیشہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتی ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ  کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں