کم جونگ اُن اچانک چین پہنچ گئے،4 روز قیام کریں گے

شمالی کوریا کے لیڈر  کم جونگ اُن 4 روزہ چینی دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی صورت حال پر گفتگو کریں گے

1121502
کم جونگ اُن اچانک چین پہنچ گئے،4 روز قیام کریں گے

شمالی کوریا کے لیڈر  کم جونگ اُن 4 روزہ چینی دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

 وہ آج چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔

 کم جونگ اُن آج اپنے چوتھے دورہٴ چین کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے بیجنگ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

 اُن کی آمد پر ریلوے اسٹیشن پر سخت  حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

خبر  کے مطابق ،شمالی کوریائی لیڈرجمعرات تک چین میں قیام کریں گے۔

امکان ہے  کہ شمالی کوریائی اور امریکی لیڈروں کی دوسری ملاقات  کی راہ بھی اس دورے سے ہموار ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں