شام سے امریکی انخلاء اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد ہی ممکن ہو گا: بولٹن

جان بولٹن نے شام سے امریکی انخلاء کے بارے میں اسرائیل کو ضمانت دے دی، اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد ہی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عمل میں لایا جائے گا: جان بولٹن

1120425
شام سے امریکی انخلاء اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد ہی ممکن ہو گا: بولٹن

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے شام سے امریکی انخلاء کے بارے میں اسرائیل کو ضمانت دی ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے مغربی القدس میں وزارت اعظمیٰ  کے دفتر میں جان بولٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

یہاں اپنے خطاب میں بولٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد ہی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عمل میں لایا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بھی کہا ہے کہ  امریکہ اور اقوام متحدہ اسرائیل کے ساتھ  غیر محدود تعاون کر رہے ہیں  اس کے علاوہ اسرائیل کے اپنی حفاظت کے حق کی بھی حمایت  کر رہے ہیں لہٰذا ہم بھی اپنے اس حق کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ہے ہمارے لئے سب سے اہم چیز  یہ جاننا ہے کہ ہم اپنے سب سے بڑے دوست اور اتحادی  ملک امریکہ سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیتان یاہو نے کہا کہ گولان کی پہاڑیاں بھی اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہمیت کی حامل ہیں اور ہم اس علاقے سے دوبارہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ شام سے امریکہ کے انخلاء کے لئے کوآرڈینیشن مذاکرات کے لئے جان بولٹن ہفتے کی شام اسرائیل پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ مذاکرات سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  دہشت گرد تنظیموں YPG/PKK کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے شام سے انخلاء کا انحصار ترکی کے "کرد جنگجووں" کی سلامتی کی ضمانت دینےا ور داعش کے شکست  پر ہے۔



متعللقہ خبریں