امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر کے دوران محتاط رہنے کا انتباہ دیا ہے

پابندیوں کو قانونی تنازعات کے حامل مقدمات میں چینی فریقین کے حق میں   فیصلے کرنے کے زیر مقصد بھی  آلہ کار بنایا جاتا ہے

1119081
امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر کے دوران محتاط رہنے کا انتباہ دیا ہے

متحدہ امریکہ نے  قوانین پر اپنی مرضی کے مطابق عمل درآمد اور دہری شہریت کے حامل افراد پر بعض خصوصی حد بندیوں کے  اطلاق کی بنا پر اپنے شہریوں کو  چین کے سفر کے دوران محتاط رہنے  پر متنبہ کیا ہے۔

امریکی  دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  اس بات  کا دعوی کیا گیا ہے کہ بیجنگ  نے "خروج  کی پابندی" ہونے کو جواز بناتے ہوئے امریکی شہریوں کو چین سے جانے سے روک رکھا اور یہ لوگ سالہا سال سے امریکہ لوٹنے سے قاصر ہیں۔

چین  کے ان پابندیوں کو امریکی شہریوں کے خلاف ڈرانے دھمکانے کے عنصر  کے طور پر استعمال کیے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ان پابندیوں کو قانونی تنازعات کے حامل مقدمات میں چینی فریقین کے حق میں   فیصلے کرنے کے زیر مقصد بھی  آلہ کار بنایا جاتا ہے۔

امریکی شہریوں کے ا لیکڑونک پیغامات   تک کو عدالتی کاروائیوں میں استعمال کرنے یا پھر  اسے ملک بدری کا جواز  بنانے   کا دعوی کردہ اعلان میں   مزید واضح کیا گیا ہے کہ سنکیانگ  کے اعغر اور تبت خود مختار علاقوں کی سیکورٹی  اور  پولیس میں چین کا عمل دخل رہتا ہے۔ حکام قلیل مدت کے اندر کرفیو کا نفاذ اور سیر و سیاحت کی پابندیاں عائد کر سکنے کے مجاز ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں