برازیل: صدر بولسونارو کی تقریب حلف برداری،۔حزب اختلاف نے بائیکاٹ کر دیا

لاطینی امریکہ  کے سب سے بڑے ملک برازیل میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان جیئر بولسونارو نے اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں

1117533
برازیل: صدر بولسونارو کی تقریب حلف برداری،۔حزب اختلاف نے بائیکاٹ کر دیا
Jair Bolsonaro yemin2.jpg
Jair Bolsonaro yemin1.jpg

لاطینی امریکہ  کے سب سے بڑے ملک برازیل میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان جیئر بولسونارو نے اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

 ان کی حلف برداری کی تقریب کا  حزب اختلاف  نے بائیکاٹ کیا۔

63 سالہ بولسونارو نے  دارالحکومت برازیلیہ میں اپنی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں بدعنوانی، جرائم اور بائیں بازو  نظریات کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ برازیل کو تاریخ کے شدید ترین اخلاقی بحران سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ بولسونارو کئی مرتبہ نسل پرستانہ بیانات دینے کے علاوہ خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے بارے میں بھی  شدید حد تک تنقیدی باتیں کہہ چکے ہیں۔

 وہ اس ملک میں 1964 سے لے کر 1985 تک جاری رہنے والی فوجی آمریت کی بھی کئی بار کھل کر تعریف کر چکے ہیں



متعللقہ خبریں