ملک میں اقتصادی اصلاحات متعارف کرواوں گا: صدر بشیر

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع تر اقتصادی اصلاحات  متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے

1113062
ملک میں اقتصادی اصلاحات متعارف کرواوں گا: صدر بشیر

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع تر اقتصادی اصلاحات  متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خرطوم سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  صدر عمر حسن البشیر نے ملک کے بنک کاری کے شعبے پر اعتماد بحال کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

خبر  کے مطابق، صدر بشیر نے  سلامتی  اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے شہریوں کو ایک باوقار انداز میں زندگی گزارنے کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اقتصادی اصلاحات جاری رکھی ہوئی ہیں۔

سوڈان کے کئی شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے صدر عمر البشیر کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

 گزشتہ روز دارالحکومت خرطوم میں ایک فٹ بال میچ کے بعد سینکڑوں افراد نے شہر کے وسط کی جانب مارچ کیا تھا اور صدر کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

 پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے تھے جس سے صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں