عالمی برادری چین میں گرفتار ہمارے شہریوں کی رہائی کےلیے مدد کرے: کینیڈا

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چین میں گرفتار دو کینیڈین شہریوں کی رہائی کے معاملے میں مدد کریں

1111988
عالمی برادری چین میں گرفتار ہمارے شہریوں کی رہائی کےلیے مدد کرے: کینیڈا

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چین میں گرفتار دو کینیڈین شہریوں کی رہائی کے معاملے میں مدد کریں۔

 انہوں نے ان افراد کی گرفتاری کو بین الاقوامی  برادری کے لیے ایک پریشان کن معاملہ قرار دیا ہے۔

ان گرفتار شدگان میں ایک سابق سفارت کار مائیکل کوورِگ اور کنسلٹنٹ مائیکل سپاوور شامل ہیں۔

کینیڈین وزیر خارجہ کے مطابق، ان افراد کی گرفتاری صرف اُن کے ملک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اتحادی ممالک کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہے۔

 کرسٹیا فری لینڈ نے ایک مرتبہ پھر چین سے کہا ہے کہ وہ اِن دونوں شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔



متعللقہ خبریں