صومالیہ، خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک

خود کش حملہ آور کی جانب سے استعمال کردہ کار  صومالیہ تھیڑ کے داخلی دروازے  پر موجود ایک  رکاوٹ کو پار کرنے  کی کوشش کے دوران چیک پوسٹ سے جا ٹکرائی

1111721
صومالیہ، خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک
somali saldiri1.jpg

صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں ایک چیک پوسٹ پر کار بم خود کش حملے  سے 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق موغا دیشو  میں خود کش حملہ آور کی جانب سے استعمال کردہ کار  صومالیہ تھیڑ کے داخلی دروازے  پر موجود ایک  رکاوٹ کو پار کرنے  کی کوشش کے دوران چیک پوسٹ سے جا ٹکرائی۔

اس ٹکر کے نتیجے میں  کار میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ، جس سے موغا دیشو بلدیہ کے ڈپٹی میئرمحمد عبداللہ تلاہ ، ممبرِ اسمبلی وارسیمی جودہ   اور ایک صحافی سمیت  7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اس دوران 15 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی اکثریت صومالی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب موغا دیشو کے نامعلوم فوجیوں کے چوک میں بھی ایک بم حملہ کیا گیا تا ہم اس سے کوئی  شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دہشت گرد  تنظیم الا شباب نے اس حملے کی ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں