امریکی صدر ٹرمپ نے کسان کا روپ دھار لیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ے گذشتہ روز ویب سائیٹ 'ٹوئٹر' پر ایک فوٹیج پوسٹ کی جس میں انہیں کسانوں کےدرمیان انہی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے

1111268
امریکی صدر ٹرمپ نے کسان کا روپ دھار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی چہرے ہیں۔

جہاں انہیں ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں میں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہےوہیں وہ آئے روز اپنا کوئی عجیب وغریب بیان یا ویڈیو جاری کرکے ایک نئی بحث چھیڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے گذشتہ روز ویب سائیٹ 'ٹوئٹر' پر ایک فوٹیج پوسٹ کی جس میں انہیں کسانوں کےدرمیان انہی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 انہوں نے اپنے ہاتھ میں کاشت کاری کے لیے استعمال ہونے والہ ایک آلہ بھی اٹھا رکھا ہے۔ اس موقع امریکی گلوکارہ میگن مولالی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ فوٹیج سن 2005 کی ہے جو کسانوں میں ایوارڈز کی تقسیم کی ایک تقریب کے موقع پر بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ زراعت سے متعلق ایک نئے بل پرامریکی کانگریس نے طویل بحث کے بعد اسے منظور کیا ہے۔

اس بل میں زراعت کے شعبے کےلیے 8 ارب 67 کروڑ ڈالر کرکی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں