نائیجیریا :سابق فوجی سربراہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

نائیجریا    کی فضائیہ کے ترجمان  ابی کونلا ڈارا مولا  نے  بتایا کہ  61 سالہ باڈے  کو   بعض نامعلوم افراد   نے  کیفی  ابوجہ شاہراہ پر  فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا

1110431
نائیجیریا :سابق فوجی سربراہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

نائیجیریا   کے سابق مسلح  فوج کے سربراہ الیکس باڈے  قاتلانہ حملے میں  ہلاک ہو گئے۔

 نائیجریا    کی فضائیہ کے ترجمان  ابی کونلا ڈارا مولا  نے  بتایا کہ  61 سالہ باڈے  کو   بعض نامعلوم افراد   نے  کیفی  ابوجہ شاہراہ پر  فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا ۔

 ڈارا مولا نے  قومی فضائیہ    کے ملازمین اور مسلح افواج کے سربراہ ابو بکر صدیق  کی طرف سے   مقتل کے لواحقین  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

   باڈے  اور دیگر 17  اعلی  شخصیات کے خلاف سن 2016 میں  عسکری اخراجات کے ناجائز استعمال  پر مقدمہ  دائر کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں