یمنی طرفین کے درمیان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، امریکہ

تمام تر طرفین کو آپس میں دشمنی اور عداوتوں کو ختم کرنا چاہیے۔  جو کہ باہمی بات چیت میں کامیابی کی کنجی ہے

1106903
یمنی طرفین کے درمیان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، امریکہ

امریکی   وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے سویڈن میں یمن مذاکرات  میں طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی  حکومت اور حوثیوں کے درمیان ہونے والا صلاح مشورہ ایک اہم قدم کو تشکیل دیتا ہے۔

پومپیو نے یمن مذاکرات کے حوالے سے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے  حوثیوں  کو حدیدہ میں بندرگاہ سے اپنے ملیشیاؤں کا انخلاء کرنے اور طائز شہر میں امدادی راہداری کھولنے جیسے معاملات پر مطابقت قائم کرنے  پر مبارکباد پیش کی۔

یمنی بحران کے حل کے لیے تا حال  بات کرنے کو بہت سارے معاملات ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے  پومپیو نے بتایا کہ فی الوقت یمنی طرفین کے درمیان بات چیت ایک خوش آئند قدم ہے، تمام تر طرفین کو آپس میں دشمنی اور عداوتوں کو ختم کرنا چاہیے۔  جو کہ باہمی بات چیت میں کامیابی کی کنجی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں