تجارتی جنگ میں فائر بندی پر اتفاق، چین، امریکی گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کر رہا ہے

بیجنگ انتظامیہ امریکی ساختہ گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کو اٹھا رہی ہے۔ چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کو کم کرنے یاختم کرنے کو قبول کر لیا ہے اور اس وقت کسٹم ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1099305
تجارتی جنگ میں فائر بندی پر اتفاق، چین، امریکی گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کر رہا ہے

چین امریکی گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر رہا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ انتظامیہ امریکی ساختہ گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کو اٹھا رہی ہے۔ چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کو کم کرنے یاختم کرنے کو قبول کر لیا ہے اور اس وقت کسٹم ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد ہے۔

مبصرین کے مطابق ، دونوں ملکوں کے درمیان ہفتے کے آخر میں کئے گئے تجارتی فائر بندی کے فیصلے نے ایک طویل عرصے سے جاری مذاکرات میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے اور اس حوالے سے ٹرمپ کا یہ  ٹویٹر پیغام اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ  نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں کئے گئے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان کچھ عرصے سے جاری تجارتی جنگ  میں نئی کسٹم ڈیوٹی  کی وجہ سے اضافے کے سدباب کے لئے 90 روزہ فائر بندی پر اتفاق کیا تھا۔

 واضح رہے کہ فائر بندی کا فیصلہ ،واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے 200 بلین ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر لگائی گئی کسٹم ڈیوٹی کی شرح  کو یکم جنوری سے 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے  کے فیصلے کو التوا میں ڈالنے  کو یقینی بنائے گا اور فریقین کے ایک دوسرے پر نئی اضافی کسٹم ڈیوٹیاں لگانے کا بھی سدباب کرے گا۔

ٹرمپ کے فائر بندی کو قبول کرنے میں ، چین کے، امریکہ سے فوری طور پر پہلے کی نسبت زیادہ  زرعی مصنوعات درآمد کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے اور توانائی اور  صنعتی مصنوعات  کی درآمد میں بھی  قابل ذکر اضافہ کرنے کا وعدہ کرنے کا بھی  بھاری عمل دخل ہے۔

مذکورہ فائر بندی فریقین کے درمیان مذاکرات کے زیادہ تعمیری ماحول میں جاری رہنے کا امکان پیدا کرے گی علاوہ ازیں رواں ہفتے میں خاص طور پر حصص کی منڈیوں پر بھی مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں