یوکرینی عملےکی واپسی تک پوٹن سے ملاقات نہیں ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے بحری جہازوں اور عملے کی واپسی نہ ہونے کی اطلاعات پر روسی صدر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

1097754
یوکرینی عملےکی واپسی تک پوٹن سے ملاقات نہیں ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جی- 20 اجلاس میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے بحری جہازوں اور عملے کی واپسی نہ ہونے کی اطلاعات پر روسی صدر کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کا معاملہ حل ہوتے ہی ارجنٹائن میں روسی صدر ولادیمیرپوٹن کے ساتھ دوبارہ بامعنی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

قبل ازیں، ماسکو حکومت نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب  کے ساتھ ملاقات، یکم دسمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بیونس آئرس میں طے ہے۔

 گزشتہ روز کریملن کے ایک معاون نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر حالیہ یوکرینی- روسی تنازعے کے تناظر میں پوٹن کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں