جارجیا کے انتخابات، سابقہ خاتون سفارت کار صدر منتخب ہو گئیں

جارجیا کے عوام نے سابق خاتون سفارت کار سالومے زوربیشویلی کو اپنے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے جنہیں 59 فیصد ووٹ ملے

1097301
جارجیا کے انتخابات، سابقہ خاتون سفارت کار صدر منتخب ہو گئیں

جارجیا کے عوام نے سابق خاتون سفارت کار سالومے زوربیشویلی کو اپنے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

 ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ  روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں خاتون امیدوار کو 59 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے۔

 وہ سولہ دسمبر کو اپنے ملک کی پہلی خاتون صدر کا منصب سنبھالیں گی۔

 اُن کے قریب ترین حریف گریگول واشاڈزے تھے اور وہ 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

گریگول کو حزب اختلاف  کی گیارہ سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

 ان میں جارجیا کے جلاوطن سابق صدر میخائل ساکاسویشلی کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ بھی شامل تھی۔

 حزب اختلاف  نے انتخابات  میں بےضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔



متعللقہ خبریں