امریکہ: شام کے شمال مشرق میں کنٹرول چوکیاں قائم کر رہا ہے

شام کی سرحد پر متوقع کنٹرول چوکیوں کا مقصد شام سے فرار ہو کر ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش عسکریت پسندوں کو روکنا ہے: کرنل سین ریان

1096584
امریکہ: شام کے شمال مشرق میں کنٹرول چوکیاں قائم کر رہا ہے

امریکہ کی مسلح افواج شام کے شمال مشرق میں کنٹرول چوکیاں قائم کر رہی ہیں۔

امریکی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کے ترجمان کرنل سین ریان نے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر متوقع کنٹرول چوکیوں کا مقصد شام سے فرار ہو کر ترکی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش عسکریت پسندوں کو روکنا ہے۔

کرنل ریان نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینٹاگون سے رابطہ کر کے عراق اور شام میں جاری آپریشنوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ منبج میں ترکی اور امریکہ کی مشترکہ پیٹرولنگ کی وجہ سے دہشتگرد تنظیموں کے اس علاقے میں داخلے  کا سدباب ہوا ہے اور پیٹرولنگ نے علاقے کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی فرات وادی  سے شمال  کی طرف  داعش عسکریت پسندوں کے ترکی فرار ہونے کے راستوں کو بند کرنے کے لئے امریکی مسلح افواج شام کے شمال مشرق میں کنٹرول چوکیاں قائم کر رہی ہیں۔

ریان نے کہا کہ یہ کنٹرول چوکیاں داعش عسکریت پسندوں کے ترکی فرار  ہونے کا سدباب کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ شفافیت کو اور ترکی کو داعش عسکریت پسندوں سے زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ رکھنے  کو یقینی بنائیں گی۔

سرحدی علاقے میں کنٹرول چوکیوں کی تعداد سے متعلق سوال کے جواب میں  ریان نے کہا کہ اس وقت تک ہم نے چند ایک نقاط کاہی تعین کیا ہے کوئی سرحدی چوکی قائم نہیں کی۔

کنٹرول چوکیوں کے بارے میں ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار کے ردعمل کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ان چوکیوں کے ہدف میں  YPG سے بھی تحفظ کے شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں ریان نے کہا کہ " ان چوکیوں کا مقصد شام کے شمال مشرقی علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور اس فیصلے میں ترکی کے اندیشوں کو مدّ نظر رکھا گیا ہے۔  یہ پہلو اہمیت کا حامل ہے ۔ ترکی نیٹو کا بھی ساجھے دار ہے اور کولیشن کا بھی۔

اس معاملے میں ترکی سے منظوری حاصل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں ریان نے کہا کہ "ترکی کو اس معاملے میں مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ شام کے شمال مشرق میں سرحدی کنٹرول چوکیاں قائم کرے گا۔ ان چوکی کا مقصد ترکی کو در پیش  کسی بھی خطرے کے بارے میں ترکی کو معلومات فراہم کرنا ہو گا۔

تاہم ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے  اس معاملے  پر بے اطمینانی کا  ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے اپنے امریکی مخاطبین کو اپنے رد عمل سے آگاہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں