کیلی فورنیا کی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 79 ہو گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، ہلاکتوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی  ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں

1091200
کیلی فورنیا کی آگ،ہلاک شدگان کی تعداد 79 ہو گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، ہلاکتوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی  ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 1 لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

کیلی فورنیا حکام کے مطابق، دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 کیلی فورنیا کے جنگلات میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی  جس کی وجہ سے مختلف فلمی ستاروں کے   عالیشان مکان  بھی جل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 29 جولائی کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں