سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر دعوی کر دیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت سے درخواست کی ہےکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے فیصلے کو ختم کیا جائے

1087634
سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر دعوی کر دیا

امریکی چینل سی این این نے اپنے صحافی کا اجازت نامہ ختم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کردیا۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت سے درخواست کی ہےکہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے فیصلے کو ختم کیا جائے۔

سی این این انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے جم اکوسٹا کا وائٹ ہاؤس  میں داخلے کا اجازت نامہ واپس دلانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب سی این این کے مقدمے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سی این این  واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق مقدمہ کرنا سی این این کی طرف سے ایک اور تماشا کرنا ہے لیکن ہم پُر زور طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔

یاد رہے کہ وسط مدتی  انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر برس پڑے تھے اور انہیں 'بدتمیز اور خوفناک انسان' قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دیا تھابعدازاں ،وائٹ ہاؤس نے مذکورہ صحافی کا پریس پاس بھی معطل کردیا تھا

 



متعللقہ خبریں