شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی تازہ رپورٹ قبول نہیں ہے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں جبکہ رپورٹ میں دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ یہ میزائل سائٹس نئی ہیں

1087618
شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی تازہ رپورٹ قبول نہیں ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ مسترد کردی ہے۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا ذکر ہے وہ پرانی ہیں ان میں سے کوئی بھی نئی نہیں جبکہ رپورٹ میں دعویٰ‌کیا گیا ہے کہ یہ میزائل سائٹس نئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل پروگرام کے لیے بنائی گئی 20 تنصیبات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جن میزائل تنصیبات کا تذکرہ ہو رہا ہے ہمارے پاس ان کے بارے میں پوری معلومات ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال شمالی کوریا نے میزائل تجربات روک دیے تھے مگر امریکہ اور جنوبی کوریا کے مذاکرات کاروں کو شمالی کوریا  نے میزائل تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔



متعللقہ خبریں