امریکہ: ریاست فلوریڈا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی

امریکہ میں منگل کے روز منعقدہ کانگریس کے ضمنی انتخابات  کے سلسلے میں ریاست فلوریڈا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی

1085548
امریکہ: ریاست فلوریڈا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی

امریکہ میں منگل کے روز منعقدہ کانگریس کے ضمنی انتخابات  کے سلسلے میں ریاست فلوریڈا کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔

فلوریڈا کے ریاستی سیکرٹری جنرل کین ڈیٹزنرنے ریاست کے سینیٹر ، گورنر اور زرعی کمشنر کا انتخاب کرنے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق تینوں سیٹوں کے لئے امیدواروں کے درمیان فرق 0.5 فیصد سے کم دکھائی دے رہا ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کام جمعرات کے دن مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے تک مکمل ہونا ضروری ہے۔

ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کی رُو سے 100 نشستوں پر مشتمل سینٹ  میں ریپبلکنز نے 51 اور ڈیموکریٹس نے 46 نشستیں حاصل کی تھیں۔

تاہم  ریاست فلوریڈا اور  آریزونا میں تاحال انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ریاست مسیسیپی کے سینیٹر کے انتخاب کے لئے خصوصی انتخابات 27 نومبر بروز منگل کو  ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی شہریوں نے اسمبلی کی بالائی شاخ کی 35 نشستوں اور زیریں شاخ کی 435 نشستوں کے لئے 6 نومبر کو اپنے ووٹوں کا استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں