برازیل اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرے گا: نو منتخب صدرکا اعلان

برازیل کے صدر ژیئر بولسونارو نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو جلد ہی  "القدس"  منتقل کر دے گا

1080201
برازیل اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرے گا: نو منتخب صدرکا اعلان

برازیل کے صدر ژیئر بولسونارو نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو جلد ہی  "القدس"  منتقل کر دے گا۔

یہ اعلان بولسونارو کی انتخابات میں کامیابی کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ  شام اپنی ٹوئیٹ میں 63 سالہ بولسونارو نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا  ،اب ہم  اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے  القدس  منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل خود مختاری اور سیاست کی حامل ریاست ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اس امر کا پورا احترام کریں۔

اس اعلان پر عمل درآمد کی صورت میں امریکہ اور گوئٹے مالا کے بعد برازیل وہ تیسرا ملک ہو گا جو اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔

ژیئر بولسونارو نے گزشتہ  اتوار کو  برازیل میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

 واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران اُن کے بیانات کو نسل پرستی پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک ذمّے دار نے  بھی بتایا کہ غالبا بنیامین نیتن یاہو آئندہ سال جنوری میں برازیل کے نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف  ممالک  کے   اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے 6 دسمبر 2017کو" بیت المقدس" کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں