سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کے گھر میں کسی نے مشتبہ پیکٹ بھیجا

1075480
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد

نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد  ہونے کی اطلاع ملی ہے جس پر ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ہوا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کے گھر میں کسی نے مشتبہ پیکٹ بھیجا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پیکٹ کی تلاشی پر اس میں سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، بل کلنٹن کے گھر دھماکا خیز ڈیوائس کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چپاکووا نیویارک میں کلنٹن کے گھر سے مشتبہ پیکٹ کی تحقیقات جاری ہیں ابھی اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتا سکتے ہیں۔

نیویارک سٹی میں بل کلنٹن دو گھروں کے مالک ہیں ایک اولڈ ہاؤس لین اور دوسرا چپاکووا میں ہے جبکہ ان کے چپاکووا والے گھر میں مشتبہ پیکٹ کوریئر کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ جو ڈیوائس کلنٹن کے گھر سے برآمد ہوئی ہے اسی طرح کی ایک ڈیوائس سوروز کے گھر سے بھی برآمد ہوئی تھی۔

 واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے گھر آتشزدگی ہوئی تھی جسے فوراً بجھا دیا گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں