امریکہ: مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کنٹکی میں مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے

1075152
امریکہ: مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کنٹکی میں مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جیفرسن ٹاون کے پولیس ڈائریکٹر سیم راجرز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے کی ایک مارکیٹ میں مسلح حملہ کیا گیا۔

حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود ایک شخص پر فائر کیا اور اس کے بعد مارکیٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنے سامنے آنے والی ایک خاتون اور پارکنگ کی جگہ پر ایک آدمی پر فائرنگ کی۔

راجرز کے مطابق مارکیٹ کے اندر حملے کا نشانہ بننے والا شخص زخمی ہوئے بغیر بچ گیا ہے جبکہ باقی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں