چین میں دنیا کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح

آٹھ سال کے طویل عرصے میں مکمل ہونیوالے اس جدید انجینئرنگ کے اس شاہکار کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور مکاؤ شہرزوہائی سے مل جائینگے اوریوں فاصلے بھی سمٹ گئے ہیں

1074746
چین میں دنیا کے طویل ترین سمندری پل کا افتتاح

چین میں سمندر کی سطح پر بنایا گیا دنیا کا سب سے لمباپُل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے جس پر سفر کا آغاز کرنیوالی پہلی ڈبل ڈیکر بس کی دلکش ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

آٹھ سال کے طویل عرصے میں مکمل ہونیوالے اس جدید انجینئرنگ کے اس شاہکار کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور مکاؤ شہرزوہائی سے مل جائینگے اوریوں فاصلے بھی سمٹ گئے ہیں۔ 15بلین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالے اس انوکھے برج پر انجینئرز کی بار آزمائش کے بعد اسے عوام کے لئے کھولا گیا ہے ۔

چین کے صدر زی جن پنگ اور پل کے ذریعے رابطے میں آنے والے تینوں شہروں کے راہنما، جنوبی چین کے شہر ژوہائی میں ہونے والی افتتاحی قریب میں موجود تھے۔

اس پراجیکٹ پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے اور 54 کلومیٹر طویل راستے میں ایک زیر زمین سرنگ بھی شامل ہے۔

یہ پل ژوہائی کو ہانگ کانگ کے مالیاتی مرکز اور دریائے پرل ڈیلٹا کی دوسری جانب مکاؤ میں گیمبلنگ کے ایک مرکز سے ملاتا ہے۔

بھاری سرمائے سے تعمیر ہونے والے اس پل پر ٹریفک بدھ کے روز سے شروع ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں