پاپائے روم کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت موصول،غور کرنے کا عندیہ

جنوبی کوریائی صدر مُون جَے اِن نے ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات میں انہیں شمالی کوریا کی جانب سے دورے کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی

1071965
پاپائے روم  کو شمالی کوریا کے دورے کی  دعوت موصول،غور کرنے کا عندیہ

جنوبی کوریائی صدر مُون جَے اِن نے ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات میں انہیں شمالی کوریا کی جانب سے دورے کی دعوت دی ہے ۔

 کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے اس دعوت پر مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پوپ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاپائے روم جزیرہ نما کوریا  میں  دیرپا امن کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 پوپ فرانسس نے جنوبی کوریائی صدر سے کہا کہ وہ ہمت ہارے بغیر امن و سلامتی کے حصول کی کاوش جاری رکھیں۔

 اگر پوپ فرانسس آئندہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ کسی بھی پوپ کا اس ملک کا پہلا دورہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں