آسٹریلیا نے بھی "القدس" کو اسرائیلی صدر مقام تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا

1069415
آسٹریلیا نے بھی "القدس" کو اسرائیلی صدر مقام تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔

 ان کا اشارہ  القدس کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت کے طورپر تسلیم کرنے کی طرف تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اُن کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کی حمایت پر نظرثانی بھی کرے گا۔

قبل ازیں، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہونے انکشاف کیاتھا کہ آسٹریلیا" القدس" کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ القدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

 اسرائیل پورے بیت المقدس کو اپنا ابدی دارالحکومت قرار دیتا ہے جس  پرصہیونی فوج نے 1967ء کی جنگ میں تسلط قائم کیا تھا۔

چھ دسمبر 2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جس پرفلسطینی قوم، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکہ کے اتحادیوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں