امریکہ ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں

گزشتہ روزبحیرہ کیریبین سے اٹھنے والے مائیکل ٹراپیکل طوفان نے فی گھنٹہ 120 کلو میٹر کی رفتار پکڑ لی ہے

1064970
امریکہ ایک بار پھر سمندری طوفان کی زد میں

متحدہ امریکہ کے جنوب مغربی علاقوں کی جانب  بڑھنے والے "مائیکل" سمندری طوفان کی بنا پر ریاست فلوریڈا کے بعض علاقوں میں  ہنگامی حالت ک اعلان  کر دیا گیا  ہے تو ایک علاقے  سے نقل مکانی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی قومی سائیکلون سنٹر سے جاری کردہ  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزبحیرہ کیریبین سے اٹھنے والے مائیکل ٹراپیکل طوفان نے فی گھنٹہ 120 کلو میٹر کی رفتار پکڑ لی ہے جس کے بعد اسے طوفانوں کی پہلی کیٹیگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔

آج تیسری کیٹیگری تک  زور پکڑنے  کا تخمینہ لگائے گئے طوفان  کے کل فلوریڈا کے ساحلوں تک پہنچنے  کی توقع کی جاتی ہے۔

فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے  پریس کانفرس  میں کہا ہے کہ ریاست کے 26 ساحلی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ طوفان جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ، لہذاہر کسی کو اپنے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

فلوریڈا  کے گلف علاقے سے مجبوری نقل مکانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں