جنوبی کوریا: طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کی زد میں آ کر جیجو کے علاقے میں 2 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے

1064272
جنوبی کوریا: طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

جنوبی کوریا  میں کونگ رے طوفان کی زد میں آ کر 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی قومی محکمہ آفات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہے  جن کی زد میں آ کر  جیجو کے علاقے  میں 2 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے شمالی جیونگ سانگ  میں ایک ہزار 334 گھر  اور 680 ہیکٹر  اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔ متاثرہ علاقے سے ایک ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق علاقے میں 61 ہزار سے زائد گھروں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور متعدد راستوں کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں