ہیٹی میں زلزلہ،12 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہیٹی میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں

1064246
ہیٹی میں زلزلہ،12 افراد  ہلاک متعدد زخمی

ہیٹی میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 گزشتہ  روز   آنے والے اس زلزلے کی شدت  درجہ ریختر پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان بھی پہنچا۔

 زلزلے کا مرکز شمال مغربی شہر پور ڈے پے سے19 کلو میٹر دور تھا۔

 حکام نے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ  سن 2010 میں آنے والے ایک شدید زلزلے کی تباہی کاریوں کے باعث ہیٹی میں  2 لاکھ افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ زخمی ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں