پومپیو ۔ آبے ملاقات، جوہری اسلحے کی صفائی تک پابندیاں جاری رہیں گی

پومپیو اور آبے نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے سے پاک ہونے تک اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوام کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے

1063820
پومپیو ۔ آبے ملاقات، جوہری اسلحے کی صفائی تک پابندیاں جاری رہیں گی

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ جاپان کے دوران وزیر اعظم شینزو آبے  اور دیگر جاپانی حکام  کے ساتھ ملاقات کی۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی کویوڈو کے مطابق جاپان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پومپیو اور آبے نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے سے پاک ہونے تک اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوام کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

بعد ازاں پومپیو نے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج شمالی کوریا کا دورہ کریں گے جہاں وہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں پومپیو پیونگ یانگ انتظامیہ کی طرف سے 1970 اور 1980 کے سالوں میں اغوا کئے جانے والے جاپانی شہریوں کے بارے میں اور جوہری اسلحے کے موضوع سے متعلق بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے گذشتہ ہفتے کی پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ پومپیو 6 سے 8 اکتوبر کی تاریخوں میں جاپان، چین ، شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں