"ٹرمپ ٹیکس چور ہے " نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اہلخانہ کئی عشروں تک ٹیکس  چوری میں ملوث رہے ہیں

1061922
"ٹرمپ ٹیکس چور ہے " نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے والدین کی  ٹیکس چوری میں مدد کی  ہے ۔

 امریکی اخبار کی  اس تحقیقاتی رپورٹ نے تہلکہ  مچا دیا ہے ۔

 رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اہلخانہ کئی عشروں تک ٹیکس  چوری میں ملوث رہے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی اور اب وہ  جنسی اسیکنڈل کے بعد ٹیکس چوری  میں بھی پھنس گئے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کےبہن بھائیوں نے کروڑوں ڈالر چھپا کر نئی جائیدادیں بنانے میں اپنے والد کی مدد کی  اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کیساتھ مل کر ایک جعلی کارپوریشن بھی قائم کی تھی۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیاگیاہے کہ تین سال کی عمر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ آمدنی دو لاکھ ڈالر تھی اور  دعوؤں کے برعکس انہیں ورثے میں 413ملین ڈالر ملے تھے۔

سنسنی خیز رپورٹ سامنے آنے کے بعد نیو یارک  کے  حکام نے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے باقی خبروں کی طرح اس  خبر کو بھی من گھرٹ قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں