ہم شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں کمی نہیں کریں گے: مائیک پومپیو

ہم جوہری اسلحے کی مکمل صفائی تک شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں کمی نہیں کریں گے: مائیک پومپیو

1055370
ہم شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں کمی نہیں کریں گے: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم جوہری اسلحے کی مکمل صفائی تک شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں کمی نہیں کریں گے۔

مائیک پومپیو نے "فوکس نیوز سنڈے" پروگرام میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بعض حلقوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات کے لئے سنگاپور جانے کو ڈھیل خیال کیا ہے۔ لیکن میں ہرگز ایسا نہیں سمجھتا اور نہ ہی صدر ٹرمپ ایسا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیاں، شمالی کوریا کے ساتھ جاری مذاکرات  کے دوران مطلوبہ نتائج تک لے جانے میں معاونت  کرنے والی طاقت ہیں اور ہم نے کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ ہم ان پابندیوں کو ختم نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس وقت تک پابندیوں میں تخفیف نہیں کرے گی کہ جب تک ہم جوہری اسلحے کی مکمل صفائی جیسا حتمی نتیجہ حاصل نہیں کر لیتے۔

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے بھی CBS ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام "فیس دی نیشن " میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے موضوع پر صدر ٹرمپ نامکمل تدابیر کے ساتھ دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ انہوں نے  پیانگ یانگ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری اسلحے کی مکمل صفائی کی تصدیق کے لئے مبصرین کو تمام علاقوں میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن  نے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان شمالی کوریا سے جوہری اسلحے کی صفائی کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں