شمالی کوریا سے فوراً مذاکرات ہونے چاہیئے:امریکہ

امریکہ نے شمالی اور جنوبی کوریا کی قیادت کے درمیان طے پانے والے تخفیف اسلحہ کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے

1053023
شمالی کوریا سے فوراً مذاکرات ہونے چاہیئے:امریکہ

امریکہ نے شمالی اور جنوبی کوریا کی قیادت کے درمیان طے پانے والے تخفیف اسلحہ کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریائی   قیادت کی حالیہ ملاقات اور پیانگ یانگ کی جانب سے خطرناک  اسلحے  کی تلفی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لہذا  امریکہ  بھی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنوری 2021 تک شمالی کوریا کے جوہری  اسلحے  کو مکمل طورپر تلف کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے غیر ملکی ماہرین کی موجودگی میں اپنی میزائل تنصیبات مستقل طور پر ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا بھی ایسا ہی اقدام اٹھائے تو وہ اپنی مرکزی جوہری تنصیب بھی بند کرنے پر تیار ہے۔

یاد رہے کہ یہ اعلان گزشتہ روز  پیانگ یانگ میں جنوبی و شمالی کوریائی صدور نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کو پیانگ یانگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے جزیرہ نما کوریا کوجوہری  اسلحے سے پاک  خطہ امن بنانے اور اس مقصد کے حصول کے لیے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں