امریکہ، سمندری طوفان نے جانیں لینی شروع کر دیں

سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی لہروں کی بلندی  تین میٹر تک جا پہنچی ہے

1049977
امریکہ، سمندری طوفان نے جانیں لینی شروع کر دیں

متحدہ امریکہ میں کل صبح  ساحلی علاقوں تک پہنچنے والے فلورنس  سمندری طوفان کی زد میں آکر ایک شیر خوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی کیرولائنا  کےشہر ولمنگٹن  کے سیکورٹی دفتر نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ " ایک ماں اور بچہ  مکان پر درخت گرنے کے باعث جان بحق ہوئے ہیں، جبکہ زخمی باپ کو اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

ہنگامی صورتحال سے متعلقہ حکام  نے اعلان  کیا ہے کہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی لہروں کی بلندی  تین میٹر تک جا پہنچی ہے۔

شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو  بجلی کی سہولت مہیا نہیں ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے  کہ طوفان کے  کیٹیگری 1 تک گرنے کے باوجود اس کے  جانی خطرات   موجود ہیں۔

براہ راست    طوفان کی زد میں ہونے والی ساؤتھ کیرولائنا، شمالی کیرولائنا اور ورجینیا ریاستوں سے 17 لاکھ افراد  کی نقل مکانی  کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں  سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی شدید   آندھی اور سیلاب    متوقع ہونے والی میری لینڈ اور جورجیا ریاستوں  سمیت دارالحکومت واشنگٹن میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان  کیا گیا تھا۔

اس  بات کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر  10 ملین افراد  کو متاثر کر  سکنے والے  سمندری طوفان سے   170 ارب ڈالر کا نقصان  پہنچنے  گا۔

 



متعللقہ خبریں