شمالی کوریا: جنوبی کوریا اور امریکہ جنگِ کوریا کے خاتمے کے سرکاری ڈیکلیریشن پر دستخط کریں

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ قابل اعتماد تعلقات کی تعمیر کے لئے کوریا جزیرہ نما میں پائیدار امن کے قیام کے لئے فریقین کے درمیان ایک ایسا ڈیکلیریشن طے پانے کی ضرورت ہے جو جنگ کوریا کے خاتمے کےسرکاری اعلان کی حیثیت رکھتا ہو: کِم جونگ کوک

1043726
شمالی کوریا: جنوبی کوریا اور امریکہ جنگِ کوریا کے خاتمے کے سرکاری ڈیکلیریشن پر دستخط کریں

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ سے، جنگِ کوریا کے  خاتمے سے متعلق سرکاری ڈیکلیریشن  پر دستخط کرنے کی اپیل کی ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ سے منسلک  تخفیفِ اسلحہ اور امن انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کِم جونگ کوک  کی طرف سے وزارت کی انٹر نیٹ سائٹ سے شئیر کی گئی تحریر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ قابل اعتماد تعلقات کی تعمیر کے لئے کوریا جزیرہ نما میں پائیدار امن کے قیام کے لئے فریقین کے درمیان ایک ایسے ڈیکلیریشن کے طے پانے کی ضرورت ہے کہ جو جنگ کوریا کے خاتمے کےسرکاری اعلان کی حیثیت رکھتا ہو۔

کِم نے کہا ہے کہ فریقین کو امن سمجھوتے پر پہنچنے میں ایک طویل عرصہ لگ سکتا ہے لیکن جنگ کے خاتمے کے اعلان پر مبنی ڈیکلیریشن جوہری اسلحے کی صفائی اور امن مذاکرات  کے لئے زمین ہموار کر سکتا ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کا مالک بننے کا سبب امریکہ کی پیانگ یونگ انتظامیہ کے خلاف اختیار کردہ پابندیوں اور تجریدیت پر مبنی سیاسی پالیسی ہے۔ اگر جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جاتا ہے تو یہ چیز امن کے لئے ضروری اعتبار  کی تعمیر میں معاون ثابت ہو گی۔



متعللقہ خبریں