پاپائے روم بچوں کے جنسی اسکینڈل سے باخبر تھے،مستعفی ہو جائیں:بشپ ویگانو

کیتھولک کلیسا کے انتہائی قدامت پرست آرچ بشپ کارلو ویگانو نے پاپائے روم  کے بارے میں  انکشاف کیا ہے کہ انہیں  کلیسائی شخصیات کی طرف سے  بچوں کے جنسی استحصال  سے متعلق  اسکینڈل کی خبر تھی

1038093
پاپائے روم بچوں کے جنسی اسکینڈل سے باخبر تھے،مستعفی  ہو جائیں:بشپ ویگانو

کیتھولک کلیسا کے انتہائی قدامت پرست آرچ بشپ کارلو ویگانو نے پاپائے روم  کے بارے میں  انکشاف کیا ہے کہ انہیں  کلیسائی شخصیات کی طرف سے  بچوں کے جنسی استحصال  سے متعلق  اسکینڈل کی خبر تھی۔

 انہوں نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب پاپائے روم آئرلینڈ کے ایک دورے پر ہیں جہاں وہ کئی عشروں تک مختلف ممالک میں کلیسائی شخصیات کی طرف سے بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔

 ویگانو نے گزشتہ  روز شائع ہونے والے اپنے گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط میں پوپ فرانسس سے عہدے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کئی  دہائیوں سے کلیسےکی مذہبی شخصیات کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے شرمناک حقائق کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 



متعللقہ خبریں