امریکی سرکردہ سیاست دان جان مکین انتقال کر گئے

دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکہ  کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گزشتہ روز81 سال کی  عمر میں  انتقال کرگئے

1037626
امریکی سرکردہ سیاست دان جان مکین انتقال کر گئے

دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکہ  کےسرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گزشتہ روز81 سال کی  عمر میں  انتقال کرگئے۔

وہ گزشتہ سال  موسم گرما میں دماغی  سرطان کا شکار ہوئے تھے۔

جون مکین کو آخری بار کسی سیاسی سرگرمی میں دسمبر 2017 کو کانگریس کی عمارت میں دیکھا گیا تھا  تاہم، وہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر سیاسی امور پر اپنے رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

جون مکین کو حالیہ  سالوں  کےدوران ری پبلیکن پارٹی  کا سرگرم لیڈر قرار دیا جاتا رہا ہے۔

سن 2008 میں انہوں نے ڈیموکریٹ براک اوباما کے مقابلے میں صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔

ری پبلیکن پارٹی سے تعلق کے باوجود جون مکین کھل کرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں