امریکہ نوکیلی کھروں والا بیل ہے جو کہ عالمی قوانین کو روند رہا ہے: چینی میڈیا

چین کے سب سے اہم سرکاری  اخبار" پیپلز ڈیلی "نے امریکہ  کو ایک ایسا بیل قرار دیا ہے، جس کے کھروں پر کیلیں لگی ہوئی ہیں اور وہ عالمی تجارتی ضوابط کو روندنے میں مصروف ہے

1030318
امریکہ نوکیلی کھروں والا بیل ہے جو کہ عالمی قوانین کو روند رہا ہے: چینی میڈیا

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعے کے بعد سے چینی  ذرائع ابلاغ  امریکہ پر تنقید کا زوردار سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 ذرائع کے مطابق، چینی میڈیا تنقید کےساتھ ساتھ یہ بھی وضاحت کرتا جا رہا ہے کہ امریکی محصولات میں اضافے کے باوجود بیجنگ حکومت کی اقتصادی حالت انتہائی مضبوط ہے۔

چین کے سب سے اہم سرکاری  اخبار" پیپلز ڈیلی "نے امریکہ  کو ایک ایسا بیل قرار دیا ہے، جس کے کھروں پر کیلیں لگی ہوئی ہیں اور وہ عالمی تجارتی ضوابط کو روندنے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ  امریکی محصولات کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں