ٹرمپ نے پینترا بدل لیا،ایران سے ملاقات ہو سکتی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت غیر مشروط بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو اس کے ساتھ ملاقات کی جا سکتی ہے

1022700
ٹرمپ نے پینترا بدل لیا،ایران سے ملاقات ہو سکتی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت غیر مشروط بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو اس کے ساتھ ملاقات کی جا سکتی ہے۔

خبرکے مطابق ،وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد تہران سے تعلقات بہتر بنانے پر غور کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ایرانی قیادت لچک کا مظاہرہ کرے اور تعلقات استوار کرنے کے لیے شرائط عائد نہ کرے۔

ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملنے کو تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ایرانی لیڈر سے مل سکتا ہوں، میں ملاقاتوں پر یقین رکھتا ہوں خاص طورپر ایسے حالات میں جب جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہےمگرملاقات کے لیے ایرانیوں کو غیر مشروط طورپرآمادہ ہونا پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں